Make Money from Facebook

Is it possible to make money from Facebook? Facebook is the largest social site. Facebook is not a chatting website but you can use it to make money online. In this guide we will tell you how to make money online via Facebook.

فیس بک فین پیج

اگر آپ کے فیس بک پر بہت زیادہ فالوورز ہیں تو آپ اپنے فیس بک پیج کو پیسہ کمانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ یعنی آپ فری لانسنگ اور فائیور پہ انٹرنیٹ مارکیٹنگ یا فیس بک مارکیٹنگ سے متعلق آفرز یا گِگز لگائیں امید ہے کہ آپ کو آرڈرز ملنا شروع ہو جائیں گے۔

ایفی لی ایٹ مارکیٹنگ

آپ بہت سی ویب سائٹس اور کمپنیز کے ایفی لی ایٹ پارٹنرز بن سکتے ہیں اور ایفی لی ایٹ لنکس کو سوشل میڈیا پیج پر شئیر کر کے پیسہ کما سکتے ہیں۔

فیس بک شاپ

فیس بک آپ کو فیس بک پیج پر آن لائن شاپ بنانے کی آفر بھی دیتا ہے۔ آپ اپنی پراڈکٹس کو فیس بک پیج پر سیل کر سکتے ہیں اور ایفی لی ایٹ مارکیٹنگ کے ذریعے بھی پراڈکٹس سیل کر کے کمیشن حاصل کر سکتے ہیں۔

فیس بک اِنسٹینٹ آرٹیکلز

اگر آپ کی اپنی ویب سائٹ ہے اور فیس بک پیج بھی ہے جس پر اچھی خاصی ایکٹو ٹریفک ہے تو آپ فیس بک اِنسٹینٹ آرٹیکلز کے لیے اپلائی کریں اور فیس بک تین سے پانچ دنوں میں آپ کی ویب سائٹ کو اپروو کا دے گا تو آپ فیس بک سے کافی پیسہ کما سکتے ہیں۔ انسٹینٹ آرٹیکلز کے لیے آپ کی ویب سائٹ ورڈپریس پر ہونی چاہئے کیونکہ فیس بک نے آفیشل انسٹینٹ آرٹیکل پلگ ان بنایا ہے جس کو آپ اپنی ورڈپریس سائٹ پر انسٹال کریں تو آپ کے آرٹیکلز بذات خود فیس بک پر فیس بک کے اصول و ضوابط کے مطابق پبلش ہوں گے۔

سیل فیس بک پیج

آپ فیس بک پر پیجز بنا کر بھی پیسے کما سکتے ہیں۔ آپ کے پیج پر کم سے کم دس ہزار لائیکس ہونے چاہئیں ۔ فیس بک پر کافی گروپس ہیں جو فیس بک پیجز کی خریدوفروخت کرتے ہیں۔ وہاں آپ اپنے پیجز کو سیل کر کے پیسے کما سکتے ہیں۔

سیل فیس بک پیج ٹریفک

بہت سی ایسی ویب سائٹس ہیں جو فیس بک سے ٹریفک لیتی ہیں۔ آپ اس ویب سائٹ کے لِنکس اپنے فیس بک پیج پر شئیر کریں اور لوگ آپ کے فیس بک پیج سے اس ویب سائٹ پر جائیں گے تو آپ کو بدلے میں پیسے ملیں گے۔ یہ آپ کی جیوگرافک پر بھی منحصر ہے مثال کے طور پراگر آپ پاکستان، انڈیا یا بنگلہ دیش سے ٹریفک دیتے ہیں تو آپ کو کم پیسے ملتے ہیں لیکن امریکہ، برطانیہ، فرانس ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی ٹریفک کے زیادہ پیسے ملتے ہیں۔

ہم امید کرتے ہیں کہ آپ فیس بک پر وقت ضائع کرنے کے بجائے فیس بک کا مثبت استعمال کر کے اسے جیب خرچ کمانے کے لیے استعمال کریں گے۔ اگر آپ کو اس سے متعلق کوئی سوال پوچھنا ہے یا کوئی تجویز دینی ہے تو بغیر وقت ضائع کیے کمنٹس کریں